تازہ ترین

پیٹرول 3 روپے 26 پیسے مہنگا، ڈیزل ایک روپے ایک پیسہ سستا

0

اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے درمیان حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر اضافہ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے ایک پیسہ فی لیٹر کمی کردی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 2 اکتوبر سے ہوگیا ہے۔ قیمت میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 390 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت ایک روپے ایک پیسہ کمی کے بعد 399 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

حکومت پیٹرول پر 114 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 100 روپے فی لیٹر ٹیکس اور ڈیوٹیز وصول کررہی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت رواں سال 3 اپریل کو 520 روپے 35 پیسے فی لیٹر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، جبکہ پیٹرول کی قیمت بھی اسی روز 458 روپے 41 پیسے فی لیٹر کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی تھی۔

حکومت نے ستمبر میں عالمی تیل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات کم کرنے کے لیے موٹرسائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے صارفین کے لیے ریلیف اسکیم بھی متعارف کرائی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.