تازہ ترین

پاکستان میں ڈرون ٹیکنالوجی کی تیاری، امریکی کمپنی سے اہم معاہدہ

0

راولپنڈی: پاکستان اور امریکا کے درمیان دفاعی و تکنیکی تعاون میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں امریکی ڈرون کمپنی Powerus نے پاکستان آرمی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت بغیر پائلٹ فضائی نظام سے متعلق ابتدائی آرڈر بھی دیا گیا ہے۔ معاہدے کی مالی مالیت اور دیگر تفصیلات سیکیورٹی و رازداری کے باعث ظاہر نہیں کی گئیں۔

کمپنی کے شریک بانی بریٹ ویلیکویچ کے مطابق معاہدہ Unmanned Aerial Systems کے شعبے سے متعلق ہے، تاہم انہوں نے آرڈر کی مالیت اور مخصوص نوعیت کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

اس سے قبل پاکستان آرمی کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ Powerus کے وفد نے چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں دفاعی خریداری، پیداوار اور طویل مدتی صلاحیت سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کمپنی نے پاکستان میں ٹیکنالوجی کی تیاری اور مشترکہ ٹیکنالوجی تعاون کے امکانات تلاش کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔ Powerus کے مطابق امریکی اور پاکستانی ٹیکنالوجی کو یکجا کرکے مشترکہ دفاعی صلاحیتیں تیار کرنے کے امکانات زیر غور ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.