تازہ ترین

بلوچستان میں آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام کی اختتامی تقریبات

0

گوادر/لسبیلہ: بلوچستان کے ساحلی اضلاع گوادر اور لسبیلہ میں نوجوانوں کی معلوماتی اور ابلاغی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے منعقد کیا جانے والا آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 اختتامی تقریبات کے ساتھ مکمل ہوگیا، جن میں طلبہ، طالبات اور اساتذہ نے شرکت کی۔

گوادر کے پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ تقریب میں جی او سی گوادر نے انٹرن شپ مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے اور انہیں پروگرام کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔

لسبیلہ میں بھی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں پاک فوج کے افسران اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے انٹرن شپ مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات میں اسناد تقسیم کیں۔

تقریبات کے دوران بتایا گیا کہ انٹرن شپ کے دوران نوجوانوں کو معلومات کی جانچ پڑتال، جدید ابلاغی مہارتوں اور ان کے عملی استعمال سے متعلق عملی تجربہ فراہم کیا گیا۔

طلبہ و طالبات نے پروگرام کو مفید تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعے انہیں قومی اور ملکی معاملات کو بہتر انداز میں سمجھنے کے ساتھ ساتھ معلومات کی تصدیق کی صلاحیت بھی حاصل ہوئی۔

تقریب کے مہمانوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ جدید تعلیم کے حصول کے ساتھ مختلف شعبوں میں مہارتیں پیدا کریں تاکہ پاکستان، بالخصوص بلوچستان کی ترقی میں اپنا مؤثر کردار ادا کرسکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.