تازہ ترین

ملکی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 2 ہزار 300 روپے سستا، قیمت 3 لاکھ 87 ہزار 836 روپے ہوگئی

0

مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 300 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 87 ہزار 836 روپے ہوگئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں ایک ہزار 972 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 32 ہزار 506 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت ایک ہزار 807 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 4 ہزار 808 روپے پر آگئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 23 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 653 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی 55 روپے سستی ہوکر 4 ہزار 851 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 48 روپے کمی کے بعد 4 ہزار 158 روپے کی ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی 55 سینٹ کم ہوکر 43.73 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.