این ویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ دوبارہ عہدے پر بحال،ملازمین کا شاندار استقبال
واچر گرو کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 23 نومبر کو جینسن ہوانگ کی واپسی پر کمپنی کے مختلف فلورز پر موجود ملازمین نے تالیاں بجا کر اور ان کا نام لے کر نعرے لگاتے ہوئے استقبال کیا۔ کئی ملازمین اس لمحے کو اپنے موبائل فونز میں محفوظ کرتے بھی دکھائی دیے۔
رپورٹ کے مطابق جینسن ہوانگ نے مبینہ ازدواجی تعلقات اور دیگر تنازعات سے متعلق خبروں کے بعد 11 روز قبل عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ ان الزامات میں ایک ماتحت خاتون اور دوسری ایسی خاتون سے تعلقات کا دعویٰ بھی شامل تھا جس کے بارے میں چینی انٹیلی جنس سے ممکنہ تعلق کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔
دعویٰ کیا گیا ہے کہ کمپنی کے بورڈ نے متفقہ طور پر انہیں دوبارہ سی ای او مقرر کیا، جبکہ امریکی حکومت کی جانب سے بھی اس تقرری سے قومی سلامتی کو خطرہ نہ ہونے کی تصدیق کی گئی۔
ان کی بحالی کے اعلان کے بعد این ویڈیا کے حصص کی قیمت میں 30 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جینسن ہوانگ نے واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوبارہ ذمہ داری سنبھالنے پر فخر محسوس کرتے ہیں اور مصنوعی ذہانت کے صنعتی انقلاب میں کمپنی کے کردار کے لیے نئے عزم کے ساتھ کام کریں گے۔