تازہ ترین

بلوچستان کوٹے پر وفاقی محکموں میں 5 ہزار 387 آسامیوں پر بھرتیوں کا آغاز

0

وفاقی حکومت نے بلوچستان کے امیدواروں کے لیے مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں مختص 5 ہزار 387 خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا عمل شروع کر دیا ہے، جس کے تحت نوجوانوں کو وفاقی اداروں میں ملازمت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

اسلام آباد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ بھرتیاں لائیولی ہڈ ڈیولپمنٹ پلان کے تحت کی جا رہی ہیں۔ حکام نے بھرتیوں کے طریقہ کار اور انتخابی عمل سے متعلق تفصیلات سے شرکا کو آگاہ کیا ہے، جبکہ ضلعی رابطہ کمیٹیوں کے کردار پر بھی بریفنگ دی گئی۔

مقررہ شیڈول کے مطابق امیدواروں کے ٹیسٹ 20 نومبر سے 8 دسمبر تک منعقد ہوں گے۔ خالی آسامیوں کے اشتہارات سرکاری ذرائع سے جاری کیے جا چکے ہیں۔

حکام کے مطابق بھرتیوں کے عمل میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کے ساتھ بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

وفاقی محکمے کامیاب امیدواروں کی فہرستیں مرتب کرکے حتمی ریکارڈ متعلقہ رابطہ کمیٹیوں کو جمع کرائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.