تازہ ترین

محسن نقوی نے ایس ڈبلیو اے ٹی فورس کے حوالے 20 نئی گاڑیاں کر دیں

0

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے اور پولیس کی فوری کارروائی کی صلاحیت بہتر بنانے کے لیے ایس ڈبلیو اے ٹی فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئی ہیں۔

اس سلسلے میں جمعے کی صبح اسلام آباد میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جہاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نئی گاڑیاں اسلام آباد پولیس کی اسپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹکس (ایس ڈبلیو اے ٹی) فورس کے حوالے کیں۔

وزارت داخلہ کے مطابق نئی گاڑیوں کی فراہمی کا مقصد فورس کی پیشہ ورانہ کارکردگی بہتر بنانے کے ساتھ ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاریوں کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

تقریب کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد پولیس کو گاڑیوں کی علامتی چابی پیش کی۔ انہوں نے نئی گاڑیوں کا معائنہ کیا اور ایس ڈبلیو اے ٹی فورس کے افسران اور اہلکاروں سے ملاقات بھی کی۔

اس موقع پر آئی جی اسلام آباد پولیس سمیت دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ محسن نقوی نے کہا کہ نئی گاڑیوں کی فراہمی سے ایس ڈبلیو اے ٹی فورس کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا اور فورس کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں فرسٹ ریسپونڈر کے طور پر فوری اور مؤثر کارروائی کر سکے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.