ایران کے معاملے میں مناسب وقت کا انتظار کریں گے، امریکی صدر
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے معاملے پر فوری فیصلہ کرنے کے بجائے محتاط حکمتِ عملی اپنانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا خطے کی صورتِ حال کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ سال کے آغاز پر فیصلہ کرے گا۔
ٹرمپ کے مطابق ایران کے ساتھ معاملات کو آگے بڑھانے کے لیے مناسب وقت کا انتظار کیا جائے گا اور امریکا کوئی جلد بازی نہیں کرے گا۔
انہوں نے اشارہ دیا کہ واشنگٹن فوری طور پر کوئی بڑا قدم اٹھانے کے بجائے خطے میں بدلتی صورتِ حال اور سفارتی امکانات پر نظر رکھے گا۔
امریکی صدر نے واضح کیا کہ ایران کے خلاف ممکنہ نئی فوجی کارروائی سے متعلق حتمی فیصلہ نئے سال کے آغاز کے بعد کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے پاس ابھی وقت موجود ہے اور وہ حالات کا جائزہ لے کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گا۔