تازہ ترین

سب میرین کیبل میں خرابی، بعض صارفین کو انٹرنیٹ مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے، پی ٹی اے

0

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 5 میں خرابی پیدا ہوگئی ہے، جس کے باعث بعض صارفین کو انٹرنیٹ کنیکٹیوٹی کے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق کیبل میں خرابی پاکستان کے ساحل سے تقریباً 11 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آئی۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے بچانے کے لیے ٹریفک کو متبادل لنکس کے ذریعے منتقل کردیا گیا ہے، جس کے باعث سروس برقرار رکھی گئی ہے۔

پی ٹی اے نے بتایا کہ متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطہ رکھا جا رہا ہے تاکہ خرابی دور کرنے اور صورتحال معمول پر لانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جاسکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.