تازہ ترین

امریکی عوام نے جنگ کو مسترد کردیا، محمد باقر قالیباف

0

تہران: ایران کے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی کامیابی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے ’’جنگ کے خلاف‘‘ فیصلہ سنایا ہے۔

امریکی کانگریس کے دونوں ایوانوں میں ڈیموکریٹس کے مکمل کنٹرول کی کامیابی کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی جماعت کے لیے بڑا سیاسی دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ انتخابی نتائج کو عوام کی جانب سے مہنگائی، محصولات اور ایران کے خلاف ٹرمپ کی جنگی پالیسی پر عدم اطمینان کا اظہار بھی سمجھا جا رہا ہے۔

محمد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ضمیر کی آواز ہو یا روزمرہ اخراجات کا مسئلہ، امریکی عوام نے ’’جنگ نہیں‘‘ کا پیغام دیا ہے اور ایران اس مؤقف کی تائید کرتا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکی حکومت عالمی طاقتوں اور دباؤ ڈالنے والے عناصر کے مفادات کی خاطر اپنے عوام کی خواہشات سے انحراف کرے گی تو اسے ایران کے ’’نہیں‘‘ کے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے بعد فروری سے جاری جنگ کئی ماہ سے تعطل کا شکار ہے، تاہم وقفے وقفے سے فائرنگ کے تبادلے ہوتے رہے ہیں اور بڑے پیمانے پر دوبارہ لڑائی شروع ہونے کے خدشات برقرار ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.