امریکی انتخابی شکست کا ذمہ دار ٹرمپ کو قرار دے دیا گیا، ریپبلکن رہنماؤں کی تنقید
واشنگٹن: امریکا میں وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی خراب کارکردگی کے بعد پارٹی کے اندر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا سامنا ہے، جبکہ متعدد رہنماؤں نے انتخابی ناکامی کی ذمہ داری براہِ راست صدر پر عائد کردی ہے۔
ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن لابیسٹ بل ملر نے کہا ہے کہ انتخابی شکست کی مکمل ذمہ داری صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد ہوتی ہے۔ ان کے مطابق انتخابی نتائج دراصل ٹرمپ کو مسترد کیے جانے کا اظہار ہیں اور اس ناکامی کا ذمہ دار کوئی دوسرا نہیں۔
ریپبلکن رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ صدر ٹرمپ کی گرتی ہوئی مقبولیت، غیر مقبول پالیسیوں اور مہنگائی سے متعلق عوامی خدشات کو نظرانداز کرنے کے رویے نے پارٹی کی انتخابی پوزیشن کو نقصان پہنچایا۔
ریپبلکن حکمتِ عملی کے ماہر گریگ پیپن نے بھی پارٹی کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ غلطیوں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ تھا اور مختلف ریاستوں کے ووٹروں نے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کو پسند نہیں کیا۔
انتخابی نتائج کے بعد ریپبلکن پارٹی کے اندر شکست کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے، جبکہ صدر ٹرمپ کی پالیسیوں اور عوامی مقبولیت کو ناکامی کی اہم وجوہات قرار دیا جا رہا ہے