تازہ ترین

گورنر فیصل کریم کنڈی کی سربراہی میں خصوصی مشاورتی کونسل تشکیل

0

خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد صوبے کے انتظامی اور ترقیاتی معاملات میں مشاورت کے لیے 11 رکنی خصوصی ایڈوائزری کونسل تشکیل دے دی گئی ہے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی اس کونسل کی سربراہی کریں گے، جبکہ مختلف شعبوں کے تجربہ کار افراد کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

کونسل میں انتظامیہ، معیشت، قانون، سیاست، صحت، تعلیم، توانائی، معدنیات اور دیگر شعبوں سے وابستہ شخصیات شامل ہیں۔ ان میں ایف بی آر کے دو سابق چیئرمین، ایک سابق سینیٹر، سابق ایڈووکیٹ جنرل، سابق آئی جی اور پاک فوج کی سابق سرجن جنرل بھی شامل ہیں۔

کونسل کے ارکان اور ان کی ذمہ داریاں

  • ڈاکٹر سید عامر عبداللہ: تعلیم

  • طارق محمود پاشا: مالیات، ریونیو، ایکسائز اور ٹیکسیشن

  • عثمان سیف اللہ خان: توانائی، بجلی، منصوبہ بندی اور ترقی

  • عامر جاوید: قانون اور پارلیمانی امور

  • ثمر ہارون بلور: اطلاعات و نشریات

  • ڈاکٹر محمد ارشاد: صنعت و تجارت

  • مولانا محمد طیب قریشی: اوقاف اور مذہبی امور

  • لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نگار جوہر: صحت

  • کفایت اللہ خان: داخلہ اور قبائلی امور

  • ڈاکٹر سرفراز علی شاہ: معدنیات اور کان کنی

  • آصف رفیق آفریدی: مواصلات و تعمیرات، بلدیات، ہاؤسنگ اور ٹرانسپورٹ

کونسل مختلف انتظامی، مالیاتی اور ترقیاتی معاملات پر مشاورت فراہم کرے گی۔ اس کے متوقع فرائض میں اصلاحات اور عوامی خدمات کی بہتری کے لیے تجاویز پیش کرنا بھی شامل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.