تازہ ترین

بلوچستان میں ٹرین آپریشن آج معطل رہے گا

0

ریلوے حکام کے مطابق بلوچستان میں ٹرین آپریشن آج معطل رہے گا۔ پشاور کے لیے روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس آج کوئٹہ سے روانہ نہیں ہوگی جبکہ جناح پیپلز ٹرین کی سروس بھی معطل رکھی گئی ہے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو سکیورٹی اور انتظامی وجوهات کے پیش نظر جیکب آباد تک محدود کر دیا گیا ہے۔ ٹرین آپریشن معطل ہونے کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.