سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
پاکستان میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 1700 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ قیمت 4 لاکھ 28 ہزار 436 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح دس گرام سونے کے نرخ 1457 روپے اضافے سے تین لاکھ 67 ہزار 314 روپے ہوگئے ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں بھی 17 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 4060 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔
چاندی بھی 54 روپے کے اضافے سے فی تولہ 6291 روپے ہوگئی ہے، 10 گرام چاندی کی قیمت 46 روپے اضافے کے بعد 5393 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 58.12 ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔