تازہ ترین

رضا اللہ نے ٹیسٹ ڈیبیو پر 9 چھکے لگا کر نئی تاریخ رقم کردی

0

برمنگھم ٹیسٹ میں پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر رضا اللہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ ڈیبیو پر 9 چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کرلیا اور 2008 میں بننے والے ریکارڈ کی برابری کردی۔

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کے تیسرے روز رضا اللہ نے 63 گیندوں پر 81 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جس میں 4 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔ انہوں نے انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر کو بھی چھکے رسید کیے۔

رضا اللہ نے اس شاندار کارکردگی کے ساتھ ٹیسٹ ڈیبیو پر 9 چھکے لگانے والے نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی کے ریکارڈ کو برابر کردیا۔ ٹم ساؤتھی نے 2008 میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو پر 9 چھکے لگائے تھے۔

برمنگھم ٹیسٹ میں پاکستان کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور انگلینڈ کو میچ جیتنے کیلئے 130 رنز کا ہدف ملا۔ پاکستان کی جانب سے شان مسعود نے 95، کپتان بابر اعظم نے 76، اذان اویس نے 59 جبکہ محمد عباس نے 42 رنز بنائے۔

اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 453 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔ ہیری بروک نے 75 اور جیمی اسمتھ نے 69 رنز بنائے جبکہ ڈین لارنس، ایمیلیو گے اور اولی رابنسن نے بھی نصف سنچریاں اسکور کیں۔

ڈیبیو کرنے والے رضا اللہ نے گیند بازی میں بھی عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 4 انگلش کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ایجبسٹن میں پاکستانی بلے بازوں کی مزاحمت کے باعث اننگز کی شکست کا خطرہ ٹل گیا، تاہم پاکستان کو اب بھی وائٹ واش کا خطرہ درپیش ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.