تازہ ترین

ایران کا خلیجی ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کا اعلان

0

تہران نے اعلان کیا ہے کہ ایران سوموار کو مسقط میں ہونے والے خلیجی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کرے گا، جسے علاقائی امن، استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ کیلئے اہم قرار دیا گیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ اجلاس علاقائی ممالک کے درمیان اعتماد اور تعاون کو فروغ دینے کا اہم موقع ہے۔ ان کے مطابق خطے میں پائیدار امن اور استحکام بیرونی عناصر کی ’’تباہ کن مداخلتوں‘‘ سے دور رہتے ہوئے ہی مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔

اسماعیل بقائی کے مطابق اجلاس کے دوران آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کیلئے محفوظ بحری راستوں کے تعین سے متعلق ایران اور عمان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے نتائج پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ایران کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری راستوں کے نقشے کے حوالے سے وہ عمان کے ساتھ مفاہمت تک پہنچ چکا ہے، جبکہ اس سلسلے میں مشترکہ اعلامیے کو حتمی شکل دینے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔

ایرانی مؤقف کے مطابق امریکا کی مداخلت اور بحری ناکہ بندی کے باعث مشترکہ اعلامیے کو حتمی شکل دینے میں تاخیر ہوئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.