تازہ ترین

ربیع الاول کے چاند سے متعلق اہم پیشگوئی، یکم ربیع الاول 15 اگست کو ہونے کا امکان

0

اسلام آباد- محکمہ موسمیات پاکستان نے ربیع الاول 1448 ہجری کے چاند کی رویت سے متعلق اہم پیشگوئی جاری کردی ہے، جس کے مطابق یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 13 اگست کی شام ربیع الاول کا چاند نظر آنے کے امکانات نہیں ہیں، جبکہ یکم ربیع الاول 15 اگست اور 12 ربیع الاول 26 اگست بروز بدھ ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ ربیع الاول کے آغاز اور چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

دوسری جانب حکومتِ پاکستان نے سال 2026 کے لیے سرکاری، بینک اور اختیاری تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر رکھا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 25 اگست بروز منگل سرکاری تعطیل ہوگی۔

یوں ربیع الاول کے چاند کی حتمی رویت اور 12 ربیع الاول کی تاریخ کا فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے بعد ہی حتمی تصور کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.