کوئٹہ-بلوچستان کے تین اضلاع میں کل بروز اتوار ہونے والے دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے گئے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ خضدار، قلات اور حب میں بلدیاتی انتخابات امن کی صورتحال کے باعث ملتوی کیے گئے تاہم تین دیگر اضلاع ژوب، لورالائی اور سبی میونسپل کمیٹیز اور یوسیز کی 6 جنرل نشستوں پر کل پولنگ ہوگی۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ ژوب، لورالائی اور سبی میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلیے انتظامات مکمل ہیں، ان اضلاع میں 8 پولنگ اسٹیشنز قائم ہیں جن میں سے 6 پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ ژوب، لورالائی اور سبی میں میں پولنگ کل صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔