تازہ ترین

بارش متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، بلاول بھٹو کا فوری امداد کا حکم

0

آزاد کشمیر میں شدید بارشوں سے جانی و مالی نقصان کے بعد سیاسی سطح پر بھی متاثرین کی مدد کے مطالبات سامنے آنے لگے ہیں، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے متعلقہ اداروں کو فوری امداد اور بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

بلاول بھٹو زرداری نے شدید بارشوں کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور مختلف حادثات میں اپنے پیاروں سے محروم ہونے والے خاندانوں سے تعزیت و ہمدردی کی۔

انہوں نے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ بارش سے متاثرہ خاندانوں کے لیے ریسکیو، رہائش اور طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر ہنگامی اقدامات اور تیاریوں کو مؤثر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے پیپلز پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور متاثرین کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی مدد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جانے چاہئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.