تازہ ترین

اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات، اہم امور پر گفتگو

0

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی، جو تقریباً 45 منٹ تک جاری رہی۔

جیل ذرائع کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی، جہاں دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات مکمل ہونے کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کو واپس اپنے اپنے سیل میں منتقل کردیا گیا۔

اس سے قبل بشریٰ بی بی سے ان کی بیٹی اور بھابھی نے بھی اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ملاقات کی تھی۔ یہ ملاقات بھی تقریباً 45 منٹ تک جاری رہی۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کی اپنی بیٹی اور بھابھی سے ملاقات کے دوران ان کی صحت اور قانونی معاملات سمیت دیگر امور پر مشاورت کی گئی، جس کے بعد دونوں جیل سے روانہ ہوگئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.