تازہ ترین

آج پیٹرول اور ڈیزل کے نرخ کیا ہیں؟

0

اسلام آباد-

ملک بھر میں آج پیٹرول 336 روپے 3 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 392 روپے 38 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔

31 جولائی کو حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 12 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 66 پیسے فی لیٹر کی معمولی کمی کی گئی تھی۔

اگر 20 جولائی سے لے کر اب تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے اعداد و شمار پر نظر ڈالی جائے تو پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر تین بار کمی اور چھ بار اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ایک دن قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔

اس کے برعکس ڈیزل کی قیمت میں اس پورے عرصے کے دوران صرف ایک بار معمولی کمی کی گئی ہے جبکہ آٹھ بار اس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.