تازہ ترین

ہانیہ عامر اور عاصم اظہر پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز

0

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، جہاں عاصم کی سالگرہ کی تقریب کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد دونوں کے حوالے سے نئی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔

عاصم اظہر نے حال ہی میں اہل خانہ اور قریبی دوستوں کے ساتھ اپنی 30ویں سالگرہ منائی اور تقریب کی جھلکیاں انسٹاگرام پر شیئر کیں۔ ان کی پوسٹ کی نویں سلائیڈ نے خاص طور پر مداحوں کی توجہ حاصل کی، جن کا خیال ہے کہ اس میں ہانیہ عامر بھی موجود ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے تبصروں میں دعویٰ کیا کہ ویڈیو میں ہانیہ اور عاصم ایک ساتھ کک اسکوٹر چلاتے دکھائی دے رہے ہیں۔ بعض مداحوں نے اس منظر کو ہانیہ کی کچھ عرصہ قبل شیئر کی گئی اسکوٹر ویڈیو سے بھی جوڑا، جس میں عاصم اظہر کا نیا گانا سنائی دے رہا تھا۔ صارفین کے مطابق دونوں ویڈیوز میں نظر آنے والی جگہ بھی ایک جیسی محسوس ہوتی ہے۔

عاصم کی پوسٹ پر متعدد مداحوں نے نویں سلائیڈ میں ہانیہ کی موجودگی کا دعویٰ کیا، جبکہ بعض نے دونوں ویڈیوز کا موازنہ کرنے کا مشورہ دیا۔ تاہم ان قیاس آرائیوں پر دونوں فنکاروں کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.