تازہ ترین

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے مقدمے کا فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان

0

راولپنڈی: انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف بیریئر ہٹانے اور سرکاری امور میں مداخلت کے مقدمے کا فیصلہ آج اڈیالہ جیل میں سنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق فیصلے سے قبل دونوں ملزمان کی جانب سے حتمی دلائل دیے جانے کی توقع ہے۔ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے وکلا ایمل خان مندوخیل اور شیریں مزاری اڈیالہ جیل کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب سرکاری وکیل راجہ نوید حسین اور عدالت کا عملہ بھی کارروائی میں شرکت کے لیے اڈیالہ جیل روانہ ہوچکا ہے۔

عدالتی کارروائی کے بعد مقدمے کے فیصلے اور اس کی تفصیلات سامنے آئیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.