تازہ ترین

ڈاکٹر ربابہ بلیدی دخترانِ پاکستان جینڈر ایکسیلنس ایوارڈ

0

خواتین کی سیاسی قیادت اور سماجی و معاشی بااختیاری کے لیے خدمات کے اعتراف میں بلوچستان کی صوبائی وزیر برائے ترقیِ نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی (ستارہ امتیاز) کو دخترانِ پاکستان جینڈر ایکسیلنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے انہیں یہ اعزاز پیش کیا۔
یہ ایوارڈ جامع اور مستحکم معاشی بااختیاری و ترقی کے موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کے دوران دیا گیا۔ اس کا مقصد خواتین کی قیادت، بااختیاری، مؤثر حکمرانی اور عوامی خدمت کے شعبوں میں نمایاں کردار ادا کرنے والی شخصیات کی خدمات کا اعتراف کرنا تھا۔
ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کو یہ اعزاز خواتین کی ترقی اور ان کی سماجی و معاشی بااختیاری کے لیے خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ کانفرنس کے دوران خواتین کی سیاسی قیادت، فیصلہ سازی کے عمل میں ان کی مؤثر شمولیت اور جامع ترقی کے فروغ کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.