بلوچستان کے ضلع واشک کی تحصیل بسیمہ میں زلزلے کے جھٹکوں نے شہریوں کو خوفزدہ کر دیا، جس کے باعث لوگ گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔
اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں نے کھلی جگہوں کا رخ کیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ اچانک جھٹکوں کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلے کی شدت، مرکز اور گہرائی سے متعلق تاحال معلومات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ اسی طرح ممکنہ جانی و مالی نقصانات کے بارے میں بھی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
علاقے میں زلزلے سے ہونے والے ممکنہ نقصانات کی تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔