تازہ ترین

قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کی وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ سے ملاقات

0

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ سے قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ملاقات کی، جس میں مختلف امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے دوران عطا اللہ تارڑ نے پاکستان کرکٹ کے لیے شاہین شاہ آفریدی کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے ہمیشہ بھرپور جذبے، عزم اور لگن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے قومی کپتان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی مزید کامیابیاں حاصل کریں گے اور پاکستان کرکٹ کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.