تازہ ترین

پاک فوج کے دو پائلٹس کی شہادت، مینا مجید بلوچ کا اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت

0

کوئٹہ کے قریب پاک فوج کے تربیتی طیارے کے حادثے میں میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر صوبائی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں مینا مجید بلوچ نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران دو قیمتی جانوں کا ضیاع ایک افسوسناک سانحہ ہے، جس پر پوری قوم رنجیدہ ہے۔ انہوں نے شہید پائلٹس کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

مینا مجید بلوچ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید پائلٹس کی مغفرت فرمائے، انہیں جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوار خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.