قومی اسمبلی کا اجلاس آج منگل کو شام 6 بج کر 15 منٹ پر پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا، جس کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس اور اس کے احاطے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا کے مطابق اجلاس کے دوران سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر سخت پابندی عائد ہوگی۔