تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی سے بچنے کی گنجائش نہیں رہی، محسن نقوی

0

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ سے بچنے کی اب کوئی گنجائش باقی نہیں رہی اور سوال اٹھایا ہے کہ اس معاملے کو آخر کس طرح ٹالا جاسکتا ہے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے پوچھا جائے کہ انہوں نے اس معاملے سے بچنے کے لیے کس حد تک کوششیں کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جبکہ حتمی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح طلب کیا گیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں بھی صوبے میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق فیصلہ کیا گیا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزرا نے شرکت کی۔

دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ گورنر راج پورے صوبے میں نافذ ہوگا، جبکہ ایمرجنسی ممکنہ طور پر بعض اضلاع تک محدود ہوسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف سے مزید بات چیت کا امکان نہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کوئی غیر قانونی کام کیا تو ان کے خلاف بھی کارروائی ہوسکتی ہے اور کوئی بھی گرفتاری سے بالاتر نہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے بعض ارکان روپوش ہیں یا اپنی مرضی سے گرفتاریاں دے رہے ہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی کے کارکن گورنر ہاؤس کے قریب آئے تو انہیں سخت جواب دیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.