تازہ ترین

پی ٹی آئی کا ایاز صادق سے رابطہ,مذاکراتی عمل جاری رکھنے پر زور

0

اسلام آباد: سیاسی تناؤ میں کمی اور حکومت و اپوزیشن کے درمیان بات چیت کا سلسلہ بحال رکھنے کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر مذاکراتی عمل آگے بڑھانے پر زور دیا ہے۔ پارٹی رہنما علی محمد خان نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رابطہ کرکے مذاکرات کا تیسرا دور منعقد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

علی محمد خان کے مطابق مذاکرات جاری رہنے سے معاملات بہتری کی طرف بڑھ سکتے ہیں، اسی لیے ضروری ہے کہ حکومت اور اپوزیشن بات چیت کے ذریعے اختلافات کم کرنے کی کوشش کریں۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی رہنماؤں کو اسلام آباد میں موجود ہونا چاہیے تاکہ مذاکرات کا عمل جاری رکھا جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ سیاسی تناؤ کا حل خون خرابے کے بغیر نکالا جائے۔

پی ٹی آئی رہنما نے دعویٰ کیا کہ ان کی جماعت نے بارہا حکومت کو مذاکرات کا راستہ فراہم کیا ہے اور اب بھی بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔

علی محمد خان نے بتایا کہ سردار ایاز صادق اس وقت لاہور میں ہیں اور ان کی اسلام آباد واپسی پر ملاقات بھی ہوسکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.