تازہ ترین

سونا عالمی و مقامی مارکیٹوں میں مزید سستا ہوگیا، چاندی کی قیمت بھی کم

0

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی پڑے، جہاں سونے اور چاندی دونوں کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں منگل کے روز سونے کی قیمت 8 ڈالر فی اونس کم ہوکر 4 ہزار 148 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی۔

عالمی قیمتوں میں کمی کے زیرِ اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کم ہوگئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 336 روپے فی تولہ ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 74 ہزار 945 روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کے ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 20 روپے سستی ہوکر 6 ہزار 558 روپے، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 17 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 622 روپے ہوگئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.