تازہ ترین

کھیلوں کے میدان عوامی اثاثہ ہیں، کسی کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے، مینا مجید بلوچ

0

تربت کے قدیمی فٹبال اسپورٹس اسٹیڈیم سے متعلق سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی مبینہ قبضے کی اطلاعات نے محکمہ کھیل کی توجہ حاصل کرلی، جس پر صوبائی مشیر کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ نے معاملے کی فوری اور مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا۔

صوبائی مشیر نے سیکریٹری کھیل و امور نوجوانان درا بلوچ کو ہدایت کی ہے کہ محکمہ ریونیو کے متعلقہ افسران کے ساتھ مل کر اسپورٹس اسٹیڈیم کی زمین کی اصل حیثیت، ملکیت اور مبینہ قبضے سے متعلق تمام حقائق سامنے لائے جائیں۔

مینا مجید بلوچ نے کہا کہ کھیل کے میدان نوجوانوں کا حق اور عوامی اثاثہ ہیں اور انہیں کسی بھی صورت مبینہ قبضہ مافیا کے حوالے نہیں ہونے دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان صوبے میں مزید کھیلوں کے میدان اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، ایسے میں موجودہ اور قدیمی اسپورٹس گراؤنڈز پر مبینہ قبضے کسی صورت قابل قبول نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.