تازہ ترین

روسی انتخابات کے آخری روز ماسکو پر بڑا ڈرون حملہ، سینکڑوں ڈرونز مار گرائے گئے

0

ماسکو: روس میں پارلیمانی انتخابات کے آخری روز ماسکو اور اس کے گردونواح میں بڑے پیمانے پر ڈرون حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، روسی حکام نے ان حملوں کا الزام یوکرین پر عائد کرتے ہوئے سینکڑوں ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

روسی حکام کے مطابق ہفتے سے اب تک ملک کے مختلف علاقوں کی جانب آنے والے 1600 سے زائد ڈرونز کو نشانہ بنایا گیا، جن میں تقریباً 450 ڈرونز ماسکو کی سمت بڑھ رہے تھے۔

حکام کے مطابق ڈرون حملوں کے نتیجے میں ماسکو کے ایک آئل ریفائنری کمپلیکس کو نقصان پہنچا، جبکہ ماسکو ریجن میں ایک ڈرون رہائشی عمارت سے جا ٹکرایا۔ واقعے کے بعد عمارت سے تقریباً 400 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ ماسکو ریجن میں ہونے والے حملوں کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک بھی ہوئے، جبکہ مختلف مقامات پر ڈرونز کو روکنے کیلئے فضائی دفاعی نظام استعمال کیا گیا۔

دوسری جانب یوکرین نے ان حملوں کی باضابطہ ذمہ داری قبول نہیں کی، جس کے باعث واقعے سے متعلق روسی دعووں کی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آسکی۔

یہ حملے ایسے وقت میں رپورٹ ہوئے جب روس میں 18 سے 20 ستمبر تک تین روزہ پارلیمانی انتخابات جاری تھے اور انتخابی عمل کا آخری روز تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.