تازہ ترین

اپوزیشن رہنما آج سر جوڑ کر بیٹھیں گے، مستقبل کی حکمتِ عملی پر غور

0

اسلام آباد: ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کی آئندہ حکمتِ عملی طے کرنے کے لیے متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس شام 7 بجے ہوگا، جس میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سمیت پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، عامر ڈوگر اور دیگر اپوزیشن رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے۔

اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور اہم قومی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جبکہ اپوزیشن کے مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی تفصیلی مشاورت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پارلیمان کے اندر اپوزیشن کی سرگرمیوں، سیاسی تناؤ میں کمی اور آئندہ کے مشترکہ اقدامات سے متعلق امور بھی زیر غور آئیں گے۔

تمام اپوزیشن رہنماؤں کو اجلاس میں شرکت کے لیے دعوت نامے ارسال کردیے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.