تازہ ترین

امریکا ناقابلِ شکست نہیں، آبنائے ہرمز کی پیش رفت نے فوجی طاقت کی حدود واضح کردیں، مجتبیٰ خامنہ ای

0

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں حالیہ پیش رفت نے امریکی فوجی طاقت کی حدود واضح کردی ہیں اور ثابت کیا ہے کہ امریکا ناقابلِ شکست نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ علاقائی ممالک اپنی سلامتی کے لیے ہمیشہ بیرونی طاقتوں پر انحصار نہیں کرسکتے۔

اپنے بیان میں مجتبیٰ خامنہ ای نے فلسطین، لبنان، عراق اور یمن کی مزاحمتی تحریکوں کے تعاون کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تحریکیں مغربی تسلط کے خلاف جدوجہد کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو امریکی دشمنی کے خاتمے کی امید مذاکرات سے نہیں رکھنی چاہیے، کیونکہ امریکا میں حکومت یا حکمران جماعت کی تبدیلی سے ایران کے خلاف پالیسی تبدیل نہیں ہوگی۔ ان کے مطابق امریکا کو رعایتیں دینے سے اس کے دباؤ اور مطالبات میں مزید اضافہ ہوگا۔

ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ قومی اتحاد، معاشی ترقی، فوجی طاقت، سائنسی پیش رفت اور سیاسی خودمختاری ایران کی سلامتی اور مستقبل کی بنیادی ضمانتیں ہیں۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ مایوسی ترک کرکے علم اور عملی مہارتوں کے فروغ پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنی اخلاقی تربیت اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کی ترقی اور مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.