تازہ ترین

اسلام آباد میں وزیراعظم کی خصوصی پیٹرول ریلیف اسکیم کا آغاز

0

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی پیٹرول ریلیف اسکیم کا اسلام آباد میں آغاز ہوگیا ہے، جس کے تحت موٹرسائیکل، رکشے، چنگچی اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے پیٹرول پر فی لیٹر 100 روپے کا ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

حکومت کی جانب سے اعلان کردہ اس اسکیم کا اطلاق اسلام آباد کے بعد ملک کے دیگر شہروں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سے کیا جائے گا۔

اسکیم کے تحت موٹرسائیکل، رکشہ اور چنگچی چلانے والوں کو ماہانہ 20 لیٹر جبکہ 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو ماہانہ 30 لیٹر پیٹرول پر ریلیف دیا جائے گا۔

وزارت آئی ٹی کے مطابق اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے شہری REG لکھ کر شناختی کارڈ نمبر 9771 پر ایس ایم ایس کریں گے۔ پیغام میں گاڑی کا نمبر، صوبائی کوڈ اور رجسٹریشن کی تاریخ بھی درج کرنا ہوگی۔

فیول ٹوکن حاصل کرنے کے لیے TOK لکھ کر 9771 پر ایس ایم ایس کرنا ہوگا۔ جاری ہونے والے فیول ٹوکن کو دکھا کر رعایتی نرخ پر پیٹرول حاصل کیا جا سکے گا۔

حکومت کے مطابق اس خصوصی ریلیف کا مقصد موٹرسائیکل سواروں، رکشہ و چنگچی ڈرائیورز اور چھوٹی گاڑیوں کے مالکان کو پیٹرول کی قیمتوں کے بوجھ سے کچھ ریلیف فراہم کرنا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.