تازہ ترین

احتجاج اور ریلیوں کا خدشہ،سیکیورٹی کیلئے صوبوں سے 23 ہزار 500 پولیس اہلکار طلب

0

اسلام آباد: ستمبر کے آخری عشرے میں وفاقی دارالحکومت میں متوقع سیاسی و عوامی سرگرمیوں کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت وفاقی حکومت نے پنجاب، سندھ اور بلوچستان سے مجموعی طور پر 23 ہزار 500 پولیس اہلکار طلب کرلیے ہیں۔

اس سلسلے میں کابینہ سیکرٹری نے تینوں صوبائی حکومتوں کو خطوط ارسال کیے ہیں، جبکہ کابینہ ڈویژن کی جانب سے پولیس اہلکاروں کی دستیابی اور تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ممکنہ احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں سے نمٹنے کیلئے وفاقی دارالحکومت میں ایک ہزار سے زائد کنٹینرز کا انتظام کیا جارہا ہے، جن میں سے 100 سے زائد کنٹینرز اہم مقامات پر پہلے ہی پہنچائے جاچکے ہیں۔

انسدادِ ہنگامہ آرائی یونٹس، خصوصی آلات اور ہجوم کو کنٹرول کرنے کیلئے ضروری سامان بھی الرٹ کردیا گیا ہے۔

سیکیورٹی پلان کے تحت اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں، اہم سرکاری عمارتوں اور حساس مقامات پر سیکیورٹی مزید بڑھانے کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.