تازہ ترین

وزیراعظم ٹاسک فورس کی بحری اصلاحات، میری ٹائم شعبے میں نمایاں کامیابیاں

0

اسلام آباد: وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ہیں، جس کے نتیجے میں پاکستان کے بحری شعبے میں ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات پیدا ہوئے ہیں۔

پاکستان کی بلیو اکانومی میں 100 ارب ڈالر سے زائد کی صلاحیت موجود ہے جبکہ ملک سالانہ 100 ملین ٹن سے زائد سامان کی ترسیل اور نقل و حمل کی استعداد رکھتا ہے۔ پاکستان کا منفرد جغرافیائی محل وقوع اسے جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان اہم تجارتی رابطے کا مرکز بناتا ہے۔

ملک میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے تجارت، شراکت داری اور طویل المدتی سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں۔ بحری شعبہ مؤثر حکمرانی، جدید بنیادی ڈھانچے اور شفاف نظام کے ذریعے ترقی کے نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔

طویل المدتی اصلاحات کے ذریعے ساحلی پٹی کو قومی معیشت، علاقائی تجارت اور عالمی روابط کے فعال مرکز میں تبدیل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ بحری اصلاحات کا دائرہ صرف بندرگاہوں اور جہاز رانی تک محدود نہیں بلکہ انہیں خود انحصاری اور معاشی ترقی کی بنیاد قرار دیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم ٹاسک فورس کا 99 نکاتی بحری منصوبہ پاکستان کے بحری وسائل کو معاشی طاقت میں تبدیل کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اصلاحات کے ذریعے پاکستان کو خود انحصاری کے ساتھ عالمی بحری معیشت میں مضبوط مقام دلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.