تازہ ترین

آزاد کشمیر حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رہے گا، وزیراعظم شہباز شریف

0

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آزاد جموں و کشمیر کی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گی، جبکہ خطے میں امن، ترقی اور عوامی فلاح کے منصوبوں کی تکمیل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

بدھ کو وزیراعظم شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم سید افتخار علی گیلانی نے ملاقات کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سید افتخار علی گیلانی کو وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران آزاد جموں و کشمیر میں امن و امان، ترقیاتی امور اور خطے میں جاری فلاحی منصوبوں سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے آزاد کشمیر کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف امور پر گفتگو کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر آزاد جموں و کشمیر کی حکومت کے ساتھ وفاقی حکومت کے بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ بھی شریک تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.