تازہ ترین

امریکا کا دباؤ مسترد، بھارت کو تیل فراہم کرتے رہیں گے: روسی سفیر

0

نئی دہلی: امریکی ٹیرف اور ممکنہ پابندیوں کے دباؤ کے باوجود روس نے بھارت کو خام تیل کی فراہمی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

بھارت میں تعینات روسی سفیر ڈینس علیپوف نے کہا کہ ماسکو بھارت کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے مطلوبہ مقدار میں تیل فراہم کرنے کو تیار ہے۔

روسی سفیر نے امریکی پابندیوں اور ممکنہ ٹیرف اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بعض ممالک تعاون کے بجائے دباؤ ڈالنے کی پالیسی اختیار کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ روسی تیل کی فراہمی روکنے یا محدود کرنے سے عالمی توانائی کی منڈیوں پر شدید دباؤ پڑ سکتا ہے اور اس کے اثرات دنیا بھر میں محسوس ہوں گے۔

روس اور بھارت کے درمیان توانائی کا تعاون حالیہ برسوں میں نمایاں طور پر بڑھا ہے اور روسی خام تیل بھارت کی درآمدات میں اہم حصہ رکھتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.