تازہ ترین

پاکستان تیزی سے ڈیجیٹل دنیا میں آگے بڑھ رہا ہے، شزا فاطمہ

0

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان تیزی سے ڈیجیٹل تبدیلی کے مرحلے میں آگے بڑھ رہا ہے اور حکومت ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے وژن کو عملی شکل دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

لیپ 2026 سے خطاب کرتے ہوئے شزا فاطمہ نے کہا کہ حکومت ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ، ڈیجیٹل معیشت کے پھیلاؤ اور انفراسٹرکچر کی بہتری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، جبکہ تیز رفتار ڈیجیٹل ترقی کے لیے مضبوط کنیکٹیویٹی بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں پاکستان کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی اور ٹیلی کام کا شعبہ ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

شزا فاطمہ نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو ڈیجیٹل معیشت کا فعال حصہ بنانے کے لیے پرعزم ہے، جبکہ اسٹارٹ اپس اور ٹیکنالوجی انٹرپرینیورز کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے پر بھی کام جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی ڈیجیٹل معیشت میں اپنا کردار مزید بڑھانا چاہتا ہے اور اس مقصد کے لیے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی مضبوطی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.