تازہ ترین

پیٹرولیم لیوی`جماعت اسلامی کا وفد وزارتِ منصوبہ بندی پہنچ گیا، مذاکرات شروع، بڑا فیصلہ متوقع

0

اسلام آباد: پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کے مطالبے پر حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے، جماعت اسلامی کا وفد اہم تجاویز کے ساتھ وزارتِ منصوبہ بندی پہنچ گیا جہاں حکومتی مذاکراتی ٹیم سے بات چیت جاری ہے۔

جماعت اسلامی کے وفد کی قیادت نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کر رہے ہیں، جبکہ وفد میں سید فراست شاہ، نصراللہ رندھاوا، عنایت اللہ خان، ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ، نوید علی بیگ اور شاہد نعیم شامل ہیں۔

حکومتی مذاکراتی ٹیم کی قیادت وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کر رہے ہیں، جبکہ رانا ثناءاللہ خان، علی پرویز ملک اور بلال اظہر کیانی بھی حکومتی ٹیم کا حصہ ہیں۔

مذاکرات میں جماعت اسلامی کی جانب سے پیٹرولیم لیوی کے خاتمے اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے تجاویز پیش کی جائیں گی۔ جماعت اسلامی کا مؤقف ہے کہ مذاکرات کے ساتھ احتجاج اور دھرنے بھی جاری رہیں گے اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج ختم نہیں کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.