تازہ ترین

خضدار میں بیسک ملٹری ٹریننگ بیچ 76 کی پُروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ

0

خضدار: ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ٹریننگ سینٹر خضدار میں بیسک ملٹری ٹریننگ بیچ 76 کی پُروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں تربیت مکمل کرنے والے 1422 ریکروٹس نے اپنی تربیتی صلاحیتوں اور مہارتوں کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ خضدار تھے، جبکہ تقریب میں مقامی عمائدین، سول و عسکری حکام اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران تربیت مکمل کرنے والے ریکروٹس نے مختلف تربیتی مراحل میں حاصل کی گئی مہارتوں کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا۔

اس موقع پر کمانڈنٹ خضدار نے تربیت کامیابی سے مکمل کرنے والے تمام ریکروٹس کو مبارکباد پیش کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔

تقریب کے اختتام پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹ محمد طاہر کو نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں آئی جی ایف سی میڈل سے نوازا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.