تازہ ترین

الیکشن کمیشن کا مراد سعید کی سینیٹ نشست سے متعلق بڑا فیصلہ

0

الیکشن کمیشن نے مراد سعید کی سینیٹ نشست خالی قرار دے کر ضمنی انتخاب سے متعلق جاری کیا گیا اعلامیہ واپس لے لیا ہے، جبکہ اس حوالے سے تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مراد سعید نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف نہیں اٹھایا تھا اور آئینی طور پر عہدہ سنبھالا ہی نہیں، اس لیے ان کی نااہلی کے نتیجے میں قانون کے تحت سینیٹ کی کوئی نشست خالی نہیں ہوئی۔

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی جلال خان کی جانب سے دائر درخواست بھی منظور کرلی۔ درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر محمد یاسین رضا نے الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوکر دلائل دیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.