اسلام آباد- پاکستان اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس سے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور دیرپا امن کی راہ ہموار ہونے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران میں ہونے والی ملاقات کے دوران اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی بحالی اور تنازع کے جامع حل کے لیے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ان کی ایرانی صدر سے انتہائی مثبت اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی، جس میں ایران، امریکا تنازع اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
محسن نقوی کے مطابق ملاقات انتہائی مثبت ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جس کے دوران ایرانی صدر نے اپنی حکومت کا مؤقف اور تحفظات کھل کر بیان کیے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس سے خطے میں دیرپا امن کے قیام کی راہ ہموار ہونے کی امید ہے۔