۔ سعودی بندرگاہ ینبع کے قریب آئل ٹینکر پر میزائل حملہ
سعودی عرب کی بندرگاہ ینبع کے مغرب میں ایک آئل ٹینکر نامعلوم میزائل کی زد میں آ گیا، جس کے نتیجے میں جہاز کے عرشے پر آگ بھڑک اٹھی، تاہم عملے کے تمام ارکان محفوظ رہے۔
برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق ٹینکر ینبع سے تقریباً 63 ناٹیکل میل مغرب میں حملے کا نشانہ بنا۔ واقعے میں کسی جانی نقصان یا ماحولیاتی آلودگی کی اطلاع نہیں ملی۔
حملے میں استعمال ہونے والے ہتھیار کی نوعیت اور آئل ٹینکر کی ملکیت کے بارے میں فوری طور پر تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ بحیرۂ احمر میں ماضی میں حوثی گروپ سعودی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کے دعوے کرتا رہا ہے۔