تازہ ترین

عمران خان صحت مند ہوئے تو سب افسردہ ہیں، طلال چوہدری

0

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت اور علاج سے متعلق سیاسی بیانیے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس دن سے عمران خان صحت مند نکلے، کسی نے شکر ادا نہیں کیا بلکہ سب افسردہ اور غصے میں دکھائی دے رہے ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے علاج کی بات کی جا رہی ہے، جبکہ علاج بیمار شخص کا ہی ہوتا ہے۔ ان کے مطابق اگر کوئی بیمار نہ ہو اور اپنی مرضی کے اسپتال میں علاج کرانے پر اصرار کرے تو اس کے پیچھے بیماری کا بہانہ بنا کر این آر او لینے کی خواہش ہوسکتی ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان کسی ڈیل یا ڈھیل کی باتیں محض کہانیاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نہ کوئی ڈیل ہے اور نہ ڈھیل، یہ سب پی ٹی آئی کی جانب سے بنایا گیا بیانیہ ہے۔

طلال چوہدری نے ملکی سفارت کاری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان سفارتی محاذ پر عروج پر ہے اور 78 سال میں سفارتی سطح پر ایسا مقام پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کا کریڈٹ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو جاتا ہے، جبکہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں بھی پاکستان کا اہم کردار رہا ہے اور دنیا نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو تسلیم کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.