تازہ ترین

آزاد کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ جاری

0

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ آج اسمبلی ہال مظفرآباد میں جاری ہے، جہاں خواتین، ٹیکنوکریٹس اور علماء مشائخ کی نشستوں کے لیے انتخابی عمل جاری ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق پولنگ صبح 10 بجے شروع ہوئی اور دوپہر ایک بجے تک جاری رہے گی۔

اوورسیز کشمیری کی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عبدالرحمان آرائیں بلا مقابلہ ممبر اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں، کیونکہ ان کے مقابلے میں پیپلز پارٹی کی جانب سے کوئی امیدوار سامنے نہیں آیا۔

خواتین کی 5 مخصوص نشستوں کے لیے 6 امیدوار میدان میں ہیں۔ مسلم لیگ (ن) نے 4 جبکہ پیپلز پارٹی نے 3 خواتین کو نامزد کیا تھا، تاہم پیپلز پارٹی کی شاہین کوثر ڈار نے اپنے کاغذات واپس لے لیے۔

ٹیکنوکریٹس کی نشست پر پیپلز پارٹی کے صاحبزادہ ذوالفقار اور مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر افتخار گیلانی کے درمیان مقابلہ ہے۔

علماء مشائخ کی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے مظہر سعید اور پیپلز پارٹی کے حافظ طارق محمود مدِمقابل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.