جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان لاہور میں اپنی نجی رہائش گاہ سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے، جس کے بعد ان کے گھر کے اطراف تعینات پولیس اہلکاروں کو ہٹا لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نجی سوسائٹی میں واقع اپنی رہائش گاہ سے اسلام آباد روانہ ہوئے۔ ان کی روانگی کے بعد گھر کے اطراف سے پولیس کی نفری واپس بلا لی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رہائش گاہ کے دائیں جانب صرف عام ٹریفک کی آمدورفت روکنے کے لیے ایک رکاوٹ برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ پولیس کی بھاری نفری اب وہاں موجود نہیں۔