انگلش بلے بازوں کا لاٹھی چارج، آسٹریلیا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بدترین شکست
انگلینڈ کے بلے بازوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بدترین شکست دے دی۔
کرارا اوول میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔ نکھل چوہدری 45 اور جوئل ڈیویس 39 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے ہینری کروکومب اور سیم کرن نے 2، 2 جبکہ جیمی اوورٹن اور عادل رشید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں انگلش اوپنرز فل سالٹ اور اینیورن ڈونلڈ نے 151 رنز کی جارحانہ شراکت قائم کی۔
اینیورن ڈونلڈ نے 32 گیندوں پر 9 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 85 رنز بنائے تاہم وہ اپنی پہلی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سنچری سے محروم رہے۔
فل سالٹ نے 30 گیندوں پر 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 58 رنز کی اننگز کھیلی۔
کپتان ہیری بروک 10 اور ٹام بینٹن 8 گیندوں پر 26 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
انگلینڈ نے 185 رنز کا ہدف با آسانی 13.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
پانچ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔ سیریز کا تیسرا میچ 27 نومبر کو کھیلا جائے گا۔